ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / ملالہ یوسف زئی کینیڈا کی کم عمر ترین اعزازی شہری سے سرفراز

ملالہ یوسف زئی کینیڈا کی کم عمر ترین اعزازی شہری سے سرفراز

Thu, 13 Apr 2017 18:46:44    S.O. News Service

اوٹاوا،13اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)نوبیل امن انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسفزئی کو کینیڈا کی اعزازی شہریت سے نوازا گیا ہے۔ ملالہ یوسفزئی کو کینیڈا کی اعزازی شہریت دینے کا فیصلہ 2014ء میں کر لیا گیا تھا مگر وہ دہشت گرد حملے کی وجہ سے تقریب میں شرکت نہیں کرسکیں تھی۔کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے دارالحکومت اوٹاوا میں ہونے والی ایک تقریب میں نوجوان سماجی کارکن کو اعزازی شہریت کا سرٹیفیکیٹ دیا۔ ملالہ یوسفزئی کینیڈا کی اعزازی شہریت پانے والی چھٹی اور سب سے کم عمر غیر ملکی ہیں۔اس موقع پر ملالہ یوسف زئی نے کینیڈین پارلیمنٹ سے خطاب بھی کیا اور وہ کینیڈا کی پارلیمنٹ سے خطاب کرنے والی کم عمر ترین شخصیت بن گئیں۔خطاب کے دوران ملالہ کا کہنا تھا "جس شخص نے 2014ء میں کینیڈا کی پارلیمنٹ پر حملہ کیا تھا وہ خود کو مسلمان کہتا تھا مگر اس کا اور میرا عقیدہ ایک نہیں ہے۔ وہ شخص اس دنیا میں بسنے والے ڈیڑھ ارب پر امن مسلمانوں کا عقیدہ نہیں رکھتا ہے۔حال ہی میں اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری نے انھیں اپنا سفیر برائے امن مقرر کیا تھا جس کے بعد 19 سالہ ملالہ یوسفزئی یہ عہدہ حاصل کرنے والی پہلی اور تاریخ کی کم عمر ترین شخصیت بن گئی تھیں۔


Share: